خیبرپختونخوا: اسکولوں میں ریکارڈڈ قومی ترانہ چلانے پر پابندی عائد


پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام نجی اسکولوں میں ریکارڈڈ قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق زیادہ تر اسکولوں میں ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے اسمبلی میں ترانہ بجایا جاتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم نے بچوں کی جانب سے خود ترانہ پڑھنے کا فیصلہ قومی ترانے کا احترام اور اہمیت برقرار رکھنے کے لئے کیا ہے۔

قومی ترانہ کسی بھی قوم کے ماضی، حال اور مستقبل کا عکاس ہوتا ہے اور نئی نسل کو اس کی اہمیت سے روشناس کرانے کی خاطر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری ہیں جو 14 جنوری 1900 کوہندوستان کے شہر جالندھرمیں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان کے وقت حفیظ جالندھری کو پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنے کے باعث شہرت حاصل ہوئی اور بعد میں یہی ترانہ ان کی پہنچان بھی بنا۔

آج اگر پاکستان کے ترانے کا ذکر ہو اور سب سے پہلے کوئی نام ذہن میں آئے تو وہ حفیظ جالندھری ہی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں