ٹوئٹر پر عمران خان کی حمایت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کے خلاف دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ٹویٹس کا انبار لگا کر عمران خان کی حمایت میں ٹرینڈ چلا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر “قوم کو عمران خان پر بھروسہ ہے” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آ گیا۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف چلنے والی پراپیگنڈے کی لہر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے بھرپور ردعمل پیش کیا ہے۔

عوام نے اپنے ٹوئٹس میں عمران خان پر مکمل بھروسے کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس اعتماد کے پیچھے گیلپ کے تازہ ترین سروے کا ہاتھ نظر آتا ہے جس کے مطابق پاکستان کے 58 فیصد شہریوں نے عمران خان کی انفرادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان بہترین وزیراعظم، عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ

اسی طرح وزرائے اعلیٰ کے درمیان ہونے والے سروے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بازی لے گئے۔ سروے میں 37 فیصد شہریوں  نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا۔

ٹویٹر پر چلنے والے ٹرینڈز سوشل میڈیا پر متحرک نوجوانوں کی سوچ کے عکاس ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ کارکردگی کے محاذ پر تمام تر خامیوں کے باوجود ابھی تک نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت قائم ہے۔


متعلقہ خبریں