وزیراعظم کا میڈیا کے واجبات ادا کرنےکا حکم


اسلام آباد: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے اور رقم ملنے پر سب سے پہلے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

پی  بی اے کا کہنا ہے کہ  وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر میڈیا کے 14,60 ملین روپے  واجب الادا ہیں۔ پنجاب حکومت نے 300 ملین، خیبر پختونخوا  50 ملین اور سندھ حکومت نے ٹی وی چینلز کے 900 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2013 سے 2019 تک وفاقی حکومت کے ذمے میڈیا کے 210 ملین روپے ہیں۔ پی بی اے نے بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میڈیا کو جلد ان کے بقایا جات ادا کر دیئے جایئں گے کیونکہ وزیراعظم اس کی ہدایت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں ، سینیٹ

میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا مقصد عوام کو روزگار دینا ہے تاکہ ملک میں بے روزگاری کم ہو۔

فواد چوہدری نے یہ بھی واضح  کیا تھا کہ جس طرح گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی  آلات کے طور پر استعمال کیا، ہم اس کے حامی نہیں ہیں۔

انہوں نے سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو میڈیا بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت  ورکرز کی ملازمتوں کو تحفط دینے کی کوشش کرے گی اور ملازمین کے کندھے سے کندھے ملا کر چلنے کی پالیسی  اپنائے گی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں