نواز شریف کی حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایت

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا وقت ختم، جیل روانہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاڑٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ڈالر کی بڑھتی قیمت، بے روزگاری، ایمنسٹی اسکیم اور مہنگائی کے خلاف عیدالفطر کے بعد سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر احتجاجی لائحہ عمل کے لئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

احتجاج سے متعلق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مرکز اور صوبوں میں پارٹی اجلاس بلائیں گے جس کے بعد لیگی قائد کو پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں، اب خاموش رہنا ممکن نہیں۔

سابق وزیراعظم سے ملاقات سے قبل رانا مشہود نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا تھا جبکہ احسن اقبال نے بھی حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف نے بھی عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پارٹی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق موجودہ حالات میں خاموشی قومی جرم ہوگا، چودہ جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ اور اکیس کو پشاور میں جلسہ عام ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا بھی ہوگا جبکہ حکومت مخالف تحریک کے لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں