اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے ۔ اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔  کاروبار کا اختتام پر 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کمی سے 33166 کی سطح پر بند ہوا۔انڈیکس میں 2.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے وفد کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مارکیٹ کو سنبھالنے کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے مارکیٹ کو 20 ارب روپے کا فنڈز فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار شروع ہوا تو  دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ،پونے دس بجے تک  100انڈکس 870پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 101 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

آج صبح کاروبار کےآغاز پر  100انڈیکس میں589پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی  اورانڈیکس33ہزار382پرٹریڈ کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 326 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 291 پوائنٹس پر ہوا اور کچھ ہی دیر میں اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 416 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا

گزشتہ روز بھی ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 326 پوائنٹس کمی کے ساتھ 33 ہزار 965 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 13,115,260 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 687,402,381 بنتی ہے۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبر بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نہ لاسکی  ۔ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اب تک 15 سو چالیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ نو سو سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد آٹھ سو 16 پوائنٹس کمی سے بند ہوئی ۔یہ ہفتے کے پہلے روز کی بری خبرتھی جس میں مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے ڈوب چکے تھے۔رواں ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں چار سو ارب روپے کی کمی ہوگئی۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 816 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، منگل کو 15 پوائنٹس جبکہ بدھ کو 420 پوائنٹس کی کمی کا سامنا رہا۔ اسی طرح جمعرات کو 320 پوائنٹس اور جمعے کو 804پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں سرمایہ کاری نہیں کی جارہی ہے جس سے مارکیٹ گراوٹ کا شکارہے ۔ رواں ہفتے 15 سو 40پوائنٹس تک مارکیٹ گرچکی ہے۔جسے ماہرین اچھی نشانی قرار نہیں دے رہے۔

ادھر مشیر خزانہ حفیط شیخ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اسٹاک ایکسچینج کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مشیر خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ روکنے سے متعلق اقدامات اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مارکیٹ کو سنبھالنے کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے مارکیٹ کو 20 ارب روپے کا فنڈز فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں