بلوچستان اور ڈی جی خان ڈویژن: بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ



محکمہ موسمیات نے آج بھی  ملک کے  مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کےساتھ بارش  اور کہیں کہیں ژالہ باری کی پیشین گوئی کی ہے ۔ آج جمعہ کے روز مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا  میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، پنجاب  میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواوؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان  میں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد ڈویژن، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، کراچی ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قلات، مکران ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح لاہور سمیت پنجاب  اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران،کوئٹہ، قلات،ژوب،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدر آباد ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب  کے ضلع  ڈی جی خان میں 35، خانیوال10، خان پور08، رحیم یار خان05، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان 04، بہاولپور(ائیرپورٹ، سٹی 02)، مری، جھنگ اور ساہیوال میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 27، تربت08، پنجگور06، کوئٹہ04،ژوب، بارکھان 03،کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں 13، مظفرآباد03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

خیبرپختونخوا کے علاقہ مالم جبہ میں  04، دیر04، بالاکوٹ 03، سیدوشریف، پارہ چنار02، کالام01، سندھ میں سکرنڈ06، دادو، شہید بینظرآباد03، پڈعیدن، لاڑکانہ 01، گلگت بلتستان کے علاقہ گوپس، استور اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں میر پورخاص کا درجہ حرارت  42، شہیدبینظرآباد، چھور 40 اور مٹھی میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں