رنگ گورا کرنے کے شوقین افراد کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رنگ گورا کرنے کے شوقین افراد کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور: رنگ گورا کرنے کے خبط میں مبتلا لڑکیاں اور لڑکوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ محکمہ صحت نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کو خطرناک ترین قرار دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے چیف ڈرگ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں میں مرکری دھات کا استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے خطرناک ہونے کے علاوہ جلدی کینسر کا سبب بنتی ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے خطرناک دھات سے بنی رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

صوبہ پنجاب کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رنگ گورا کرنے والی تمام کریموں کی سیمپلنگ کا بھی حکم جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مہنگے برانڈز کی رنگ گورا کرنے والی کریموں کو لازمی طور پر چیک کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں