ورلڈکپ 2019 کیلئے انعامات اور  کمنٹیٹرز کا اعلان

ورلڈ کپ2019: بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ نے ٹیموں کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈکپ 2019کے لیے انعامات اور  کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا ہے ۔ کرکٹ  میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیمی فائنلسٹ اور فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کو 10 ملین ڈالر کے انعامات دے گی اور رنر اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ دو سیمی فائلنسٹ ٹیموں کو 80،000 ڈالر دیئے جائیں گے۔

اسی طرح لیگ اسٹیج پاس کرنے والی ہر ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی جبکہ ہر لیگ اسٹیج میچ جیتنے والی ٹیم کے لیے 40،000 ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

میگا ایونٹ کے کمنڑی پینل میں پاکستان کی جانب سے رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ2015 کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی  اس بار بطور کمنٹیٹر ورلڈکپ کا حصہ ہونگے۔

میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں دیگر ملکوں سے ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:ورلڈ کپ2019: قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ساتھ نہیں جاسکیں گے

اسی طرح  برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ بھی آنے والے میگا ایونٹ میں کمنٹری کرتے دکھائی دینگے۔


متعلقہ خبریں