چوتھا ون ڈے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی فتح


ناٹنگھم: چوتھے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مڈل آرڈر نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم نے 341 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم نے 104 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کر لی۔ یہ ان کے کریئر کی آٹھویں سنچری تھی۔

یہ بھی پڑھیے:بولرز پھر ناکام، انگلینڈ چھ وکٹوں سے کامیاب

پاکستانی ٹیم کو میچ کے چوتھے اوور میں بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب گزشتہ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق کے ہاتھ پر سوجن ہے تاہم ان کی ایکسرے رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔

امام الحق کی انجری کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے اور فخز زمان کے ساتھ مل کر انگلش بلے بازوں کی خوب پٹائی کی۔

57 کے انفرادی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہوگئے تاہم بابر کریز پر کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرا ون ڈے انگلینڈ کے نام

میچ میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بالترتیب 59 اور 41 رنز اسکور کیے۔

تاہم ٹاپ آرڈر کی محنت پر ایک مرتبہ پھر لوئر آرڈر نے پانی پھیر دیا۔ اختتامی اوورز میں پاکستانی بلے باز خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹوم کرن نے چار جبکہ مارک وڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ نے اختتامی اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر میچ میں فتح اپنی نام کی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 114، جیمز ونز نے 43 جبکہ بین اسٹوکس نے شاندار میچ وننگ 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان بولرز آج بھی انگلش بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ عماد وسیم اور محمد حسنین دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر جیسے روئے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں