پی ٹی آئی رہنما علیم خان جیل سے رہا

بڑی کامیابی

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر علیم خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔

ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے دو  مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی ریلی علیم خان کو لینے کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود ہے۔ امن و امان کی صورتحال برقرا رکھنے کیلئے پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے تین ماہ قبل آف شور کمپنی بنانے کے الزام میں سابق وزیر کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے الزام لگایا تھا کہ علیم خان نے پارک ویو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری اور رکن اسمبلی کے طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان گرفتار

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان گرفتاری کے بعد مستعفی

فروری 2019 میں گرفتاری کے بعد نیب نے جو اعلامیہ جاری اس میں بتایا گیا تھا کہ علیم خان نے پاکستان اور بیرون ممالک میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے۔ لاہور اور مضافات میں 900کنال اراضی بنائی، پی ٹی آئی رہنما نے مزید 600کنال اراضی کی خریداری کے لیے بیانیہ رقم بھی ادا کی۔

قومی احتساب بیورو نے وجوہات میں بتایا ہے کہ علیم خان نے 2005 اور 2006 کے دوران متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں متعدد آف شور کمنیپاں قائم کیں، صوبائی وزیر نے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل بھی کیا۔

گرفتاری کے بعد علیم خان پنجاب کی بلدیات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں