پنجاب میں سابقہ حکومت کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کا انکشاف


لاہور: پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کے دور میں مکمل ہونے والے ایک اور منصوبے میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق محکمہ فشریز کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص سامان استعمال کیا گیا جس کے باعث دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں  جبکہ ہر طرف سیم کا راج ہے۔ اس کے علاوہ عمارت میں ٹائلز بھی سستے لگائے گئے ہیں جبکہ ماربل کی فٹنگ اور فلنگ بھی معیاری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے لندن میں نوٹوں سے بھرا بیگ کسے دیا؟

رپورٹ کے مطابق عمارت کے تمام دروازے اکھڑ چکے ہیں، آگ بجھانے کا سامان ہی موجود نہیں، چھتیں، عمارت کے احاطے کی دیواریں خستہ حال، پانی کی ٹینکیاں اور دیگر اشیاء زنگ آلود ہو چکی ہیں۔

اسی طرح کمروں میں غیر محفوظ وائرنگ اور لٹکتی تاریں کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کا ٹھیکہ ایم اے نامی کمپنی کو 20 کروڑ 14 لاکھ 25 ہزار میں دیا گیا جبکہ مانیٹرنگ ٹیم کو ٹینرنگ، فیزبیلٹی رپورٹ، بڈنگ ڈاکومنٹس اور سیفٹی پلان سمیت دیگر ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں