سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر


کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اسمبلی میں اجلاس کے آغاز (کال اٹینشن) پر ہی رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ کھڑے ہوگئے اورایڈز کے معاملے پر بات شروع کردی۔

رہنما پاکستان تحریک نے کہا کہ ایڈز اہم مسئلہ ہے آپ اور ہمارے لیے یہ معاملہ اہم ہے اس پر بات کرنے دی جائے تاہم  اسپیکر نے انہیں روک دیا اور کہا اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آپ قرارداد لے آئیں۔

وزیر صحت نے جواب  دیا کہ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں، جواب دے کر جاؤں گی لیکن حلیم عادل کہاں خاموش رہنے والے تھے بولے آپ ہروقت ہمیں روکتے ہیں جب بھی بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں روک دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس سیفٹی کمیشن پر تحفظات ہیں،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

جس پر اسپیکر بھی برہم ہوگئے اور کہا آپ آرام سے بات کریں، ہر پانچ منٹ کے بعد اٹھ کر کھڑے ہوجانا کوئی طریقہ نہیں، آپ واک کرلیں یہ روز کا معمول بنا دیا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ حلیم صاحب آرام سے بیٹھ جائیں، رمضان کا مہینہ ہے آپ کو جواب ملے گا وزیر صحت نے یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمانی وزیر مکیش کمار نے بھی کہا کہ سر یہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ڈرامہ کررہے ہیں۔

اس دوران اپوزیشن نے  اسمبلی میں پلے کارڈ اٹھا لیے اور شدید نعرے بازی کی کہ ”ایڈز کا جواب دو، ایڈز کا جواب دو”۔


متعلقہ خبریں