گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی سفارش



کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس قیمت میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 144 فیصد اضافہ کی درخواست کی گئی تھی لیکن  اوگرا نے اوسط 47 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

گیس کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہونے والا ہے، مریم اورنگزیب

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کی درخواست کی تھی لیکن اوگرا نے 28 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضافہ موجودہ اور آئندہ مالی سال کیلئے ہوگا۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق حکومت کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

موجودہ حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی گیس کی قیمتوں میں 10  سے 143 فیصد اضافہ کیا تھا اور گھریلو صارفین کیلیے فکسڈ چارجز تین ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر چار ہزار 680 روپے کر دیے تھے۔

ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے سے بڑھ کر پانچ ہزار 880 روپے کر دیے تھے۔


متعلقہ خبریں