اسلام آباد: کوریج کے دوران ہم نیوز کی ٹیم پر تشدد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوریج کے دوران ہم نیوز کی ٹیم کو  تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہم نیوز کے رپورٹر فرید صابری اور کیمرہ مین واحد پر کوریج کے دوران حملہ کیا گیا جبکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کی ٹیم ای سیون میں مہنگے ترین ریستورنٹس میں مبینہ طور پر غیر قانونی شیشے کی فروخت کے حوالے سے کوریج میں مصروف تھی۔

واقعے کا مقدمہ رپورٹر فرید صابری کی مدعیت میں کوہسار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں