صحافیوں کے سوالات پر مودی گھبرا گئے


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صحافیوں کے سوالات سے گھبرا گئے اور جوابات دیئے بنا ہی پریس کانفرنس ختم کردی۔

مودی جی پہلی پریس کانفرنس کے لیے سامنے تو آگئے مگر سوالوں سے گھبرا گئے اورصحافیوں کو بنا سوال لیے ہی چپ کرا دیا۔

بھارتی جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کی طے شدہ پریس کانفرنس میں مودی نے شرکت تو کرلی لیکن سوالات کے جوابات نہ دے سکے۔

امیت شاہ کے ابتدائی کلمات کے بعد مودی جی نے لمبا چوڑا بھاشن دیا اور حالیہ انتخابات میں اکثریت لے کر دوبارہ سرکار بنانے کا بھی دعوی کیا لیکن جب سوالوں کی باری آئی تو پیچھے ہٹ گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ ہم تو نظم و ضبط کے بڑے پابند ہیں، پارٹی صدر کے سامنے نہیں بولتےاسی لیے سوالات کے جوابات  امیت شاہ ہی دیں گے۔

صحافیوں نے نریندر مودی سے پھر بھی سوالات جاری رکھے اور جب دباؤ بڑھا تو امیت شاہ نے صحافیوں کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ میں نے آپ کے تمام سوالات کے جوابات دے دئیے، ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جواب وزیراعظم دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک اور مضحکہ خیز بیان

اسی دوران ایک اور صحافی نے ہمت کرکے براہ راست نریندر مودی سے سوال کیا تو امیت شاہ نے جواب دینا شروع کر دیا۔

دوسری جانب  انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی بھی انتخابی مہم کے اختتام پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔

جب ان کو نریندر مودی کی پریس کانفرنس کے بارے میں معلوم ہوا تو بولے بہت اچھے، بلاآخر وزیراعظم کو اقتدار کے آخری پانچ دنوں میں پریس کانفرنس کرنے کا خیال آہی گیا۔

انہوں نے ظنز کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے اگلی مرتبہ آپ کو امیت شاہ سوالوں کے جوابات کی اجازت بھی دیں گے۔


متعلقہ خبریں