لاہور: ڈولفن پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے خاتون زخمی


لاہور میں فیروز پور روڈ پر ڈولفن پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق گولی لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی تاہم پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے ڈی ایس پی کاہنہ احسان اللہ کو فوری واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ہدایت کی کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


متعلقہ خبریں