’’عیدی‘‘:نئے نوٹوں کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری


کراچی :عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں کے لیے ’’عیدی‘‘ کے حوالے سے خصوصی اعلان کردیا گیاہے۔ اسٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ اگر کسی شہری کو بچوں اور عزیزواقارب  کی ’’عیدی‘‘ کے لیے  نئے کرنسی نوٹ درکار ہیں تو وہ اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس 8877سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق وہ اپنےذیلی ادارےایس بی پی بینکنگ سروسزکارپوریشن کےذریعےسروس شروع کررہے ہیں ۔ نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزدشاخوں کی  ای برانچزپر دستیاب ہوں گے۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ ان  کے16فیلڈدفاترسےبھی نئےکرنسی نوٹ حاصل کیےجاسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق سروس کی بکنگ 19 مئی جبکہ ایس ایم ایس سروس سےنوٹ کااجرا20مئی سےشروع ہوگااور 31 مئی تک جاری رہےگا۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیاہے کہ 142شہروں میں 1702ای برانچز اورایس بی پی بی ایس سی کے16فیلڈدفاترپریہ سہولت میسر ہوگی۔

ترجمان اسٹیٹ بنک کے مطابق نئےنوٹوں کےحصول کےلیےایس ایم ایس کےچارجز1.50روپےجمع ٹیکس ہوں گے۔ خواہشمندافرادکمپیوٹرائزڈشناختی کارڈنمبرای برانچ کی آئی ڈی کےساتھ 8877 پرارسال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بنک کے رمضان المبارک میں اوقات کار

اسٹیٹ بنک نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ایک شخص کو10روپےکےتین پیکٹ،50روپےاور100روپےکےایک ایک پیکٹ فراہم کیےجائینگے۔

ملک کے مرکزی بنک کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ نئے نوٹوں کے حصول کے لیے  ایک شناختی کارڈ نمبراورموبائل نمبرصرف ایک مرتبہ استعمال کیاجاسکتاہے۔ ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

شہری کی طرف  ایس ایم ایس کیے جانے  کے بعد صارف کو بنک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بنک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔

صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔


متعلقہ خبریں