شہر اقتدار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع

اسلام آباد: تجاوزات کے خلاف شہر اقتدار میں بھرپور آپریشن

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مراکز میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریاز میں قائم کی گئیں تجاوزات کے خلا ف اس وقت شہراقتدار کے علاقے جی ایٹ مرکز میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔

حالیہ آپریشن کے دوران  کارڈیلرز  کی جانب سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور غیرقانونی ریمپوں کو بھی توڑا گیا ہے۔

آپریشن کرنے والے سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریاز کو قابضین سے واگزار کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔

شہر اقتدار میں فٹ پاتھوں اور پارکنگ ایریاز میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔

غیرقانونی تجاوزات کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات و پریشانی کا شکار خواتین، بزرگ اور بچے ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاری آپریشن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ضلعی انتظامیہ اور ریزرو پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکمے و شعبے بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پارکنگ ایریاز اور فٹ  پاتھوں پر قائم تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں