’اسمگل شدہ اشیاء بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے’



چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ خام مال کی چند اقسام کے سوا ٹیکس چھوٹ کسی کو نہیں ملے گی،ایمسنٹی اسکیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوئی الجھن  نہیں ہے اور نہ ہی ہم فنانس بل میں کوئی تبدیلی لارہے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے جلد قوانین جاری کردیے جائینگے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں ممبران سے ملاقات کے بعدخطاب میں چیرمین ایف بی آرشبر زیدی نے کہا کہ  آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپکا مسئلہ حل کردونگا۔ انہوں نے کہا کہ  خام مال کی چند اقسام پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملیگی۔

شبیر زیدی نے کہاہے کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلئے استعمال کیا گیاہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہورہی ہے۔غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں،انہوں نے کہا کہ اسمگل شدہ اشیاء بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔

چیرمین ایف بی آر نے اپنے خطاب میں اس بات کا اقرار بھی کیا کہ آڈٹ کرنے سے کوئی پیسے سامنے نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ کل میں اس بات کی معلومات لے رہا ہوں کہ ادارے نے آڈٹ کرکے پیسے نکالے یا صرف ہراساں کیا گیا؟

تقریب سے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید اسماعیل نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ ٹیکس ادا کرنے والےلوگ ہیں،7صنعتی زونز کے ذریعے ملکی معیشیت کا 70فیصد حصہ کراچی سے ہے،آپ کی جانب سے نکالےگئے نئے آرڈرز پر تمام باڈی شکریہ ادا کرتی ہے۔

جنید اسماعیل نے کہا کہ ہم پریشانی کے حال میں ہیں، ہمیں پہلے منی بجٹ  پھر وفاقی بجٹ اب نئےآنیوالے بجٹ میں الجھادیا گیا ہے۔ ملکی بحالی اور ملکی معیشیت کیلئے اثاثےظاہرکرنے کی اسکیم منظور کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:کاروباری طبقے میں عدم اعتماد بجٹ خسارے کا سبب ہے، شبر زیدی

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرنے کیلئے ہم نے آپ سے درخواست کی ہےابھی آئی ایم ایف سے پیسے آئے نہیں ڈالر بڑھ گیا ہے ۔ اس سے تاجروں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیاہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دے۔


متعلقہ خبریں