ہرجانہ کیس: عدالت کی عمران خان کو آخری مہلت

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،وزیراعظم

فوٹو: فائل


پشاور: اراکین اسمبلی پر ووٹ فروخت کرنے کے الزام کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعظم عمران خان کوجواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

پشاور سیشن جج  حکم دیا ہے کہ وزیراعظم آئندہ سماعت تک جواب جمع کرا دیں ورنہ عدالت فیصلہ سنا دے گی۔

عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

وزیراعظم کے خلاف سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ووٹ کیوں بیچا؟ عمران خان نے 20 ارکان اسمبلی سے جواب مانگ لیا

گزشتہ سال 19 اپریل کو عمران خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے 20 ارکان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ووٹ فروخت کرنے والوں کے نام بھی لیے تھے جن میں ایک نام فوزیہ بی بی کا تھا۔ بعد ازاں خاتون رکن اسمبلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں