وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ: فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا



کھٹمنڈو: وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فتح کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم نے روایتی حریف کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے گزشتہ میچ میں نیپال کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 212 اسکور کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پہلے وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کا آغاز اپریل میں ہوا تھا جس کی میزبانی نیپال نے کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور میزبان ملک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں