ویمنز ٹی20 سیریز، دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست



پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست ہوگئی ہے۔

پاکستان کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر128 رنز بنائے۔ حریف ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست

قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروب نے63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ گیند بازی کے شعبے میں ثنا میر اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی ہے۔

پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں