شاداب خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی



لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شاداب خان کی رپورٹس تسلی بخش آئی ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

قومی کرکٹر گزشتہ روز ہی لندن پہنچے تھے جہاں ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق خون میں ہیپاٹائٹس سی کی علامات منفی آئی ہیں۔

اسپنر شاداب خان خون میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تین ہفتے قبل یپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے شاداب خان کے لیے ادویات تجویز کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ انگلینڈ: شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کے باعث ٹیم سے باہر

کرکٹر شاداب خان نے ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کر دیا

ورلڈکپ اسکواڈ میں شاداب خان کی شمولیت بھی ہیپاٹائٹس سی کی ٹیسٹ رپورٹ سے مشروط تھی۔ رپورٹ تسلی بخش آنے کے بعد آل راؤنڈر 20 مئی کو قومی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے اور ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 24 اور 26 مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کےخلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

شاداب خان نے لندن روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ  ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں