امریکہ کو خلیجی ممالک کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت

امریکہ کو جلیجی ممالک کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت

فوٹو: عرب نیوز


جدہ:  سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل نے امریکہ کو اجازت دی ہے کہ وہ خلیجی ممالک کی سمندری حدود میں اپنی فوجیں تعینات کرسکتا ہے۔

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ نے سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک سے اس امر کی درخواست کی تھی۔

امریکی افواج کی تعیناتی کا مقصد کسی ملک کے خلاف لشکرکشی کی بجائے خطے میں امریکی اتحادیوں اور ان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔

عرب نیوز نے خبر دی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ معظمہ میں عرب سربراہ کانفرنس کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں جس میں عرب اور مسلمان ممالک کی قیادت شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایران کے خلاف فتح دو حملوں کی مار’

مذکورہ کانفرنس کا مقصد مسلمان ممالک میں اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگا جب کہ عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے امریکہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے خیلج فارس میں اپنا جنگی بحری بیڑا اور بمبار ٹاسک فورس جہاز تعینات کردیا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا تھا کہ امریکہ یا اتحادیوں کے مفاد پر حملے  کا جواب بے رحمی اور بھرپور قوت سے دیا جائے گا جس پر ایران نے سخت ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کو صرف ایک میزائل سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں