تیل و گیس کیلیےکھدائی: ’مطلوبہ نتائج نہیں ملے‘

‘تیل و گیس کیلیےکھدائی: ’مطلوبہ نتائج نہیں ملے

فائل فوٹو


اسلام آباد: کراچی کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کے بعد کھدائی کا عمل روک دیا گیا ہے۔

تیل و گیس کی تلاش کیلیے پاک ایران سمندری حدود کے قریب کھدائی کی جارہی تھی۔

ہم نیوز کو وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ ای این آئی، ایگزون، پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کمپنی نے چار ماہ تک سیکٹر کیکڑا ون میں ڈرلنگ کی لیکن مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی رپورٹ وزیراعظم کو بھی بھجوا دی گئی اور کمپنیوں نے کیکڑا ون میں سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کویت سے بڑے تیل کے ذخائر کا انکشاف

کراچی کے قریب تیل کے ذخائر، بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟

دوسری جانب وزیراعظم نے ایک تقریب میں دعویٰ کیا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔

یاد رہے اگست 2018 میں اس وقت کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ  حسین ہارون نے انکشاف کیا تھا کہ معروف امریکی انرجی کمپنی ایگزون پاکستان میں کویت سے بھی بڑے تیل کے ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔

نگراں وزیر خارجہ کے مطابق ایگزون کمپنی پاک ایران سرحد  کے قریب اب تک 5000  میٹر تک ڈرلنگ  کر چکی ہے اور وہ  تیل کے نئے اور وسیع ذخائر دریافت کرنے کے بہت قریب ہے۔

’عرب نیوز‘ کے مطابق مذکورہ ذخائر دریافت ہونے کی صورت میں امکان تھا کہ پاکستان دنیا کے 10 سب سے زیادہ  تیل  پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں