ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا



اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: رمضان المبارک میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالا کنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ہفتہ کو سب سے زیادہ بارش پارا چنار 35 ملی میٹر، کالام 04 ملی میٹر، چترال ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع سکرنڈ، شہید بے نظیر آباد 43 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، پڈعیدن، چھور اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں