بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل



نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اس مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 59 نشستوں پر ووٹنگ کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق بھارت میں پنجاب کی 13، ہماچل پردیش کی 4، اترپردیش کی 13 اور مغربی بنگال کی 8 نشستوں پر پولنگ کی گئی جبکہ بہار اور مدھیہ پردیش کی 8، 8 نشستوں، جھارکھنڈ کی 3 اور چندی گڑھ کی ایک نشست پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی واراناسی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ساتویں مرحلے میں 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے 918 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا ہے۔


عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 59 نشستوں کے لیے 12 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی جس میں دہلی، مغربی بنگال، ہریانہ، اتر پردیش، بہار،  جھاڑ کھنڈ اور مدھیہ پردیش میں ووٹ ڈالے گئے۔

بھارت میں انتخابات کے 7 مراحل میں سے 6 مرحلے مکمل ہو چکے ہیں

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ریاستوں کی 91 نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 نشستوں، تیسرے مرحلے میں 15 ریاستوں کی 117 اور چوتھےمرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔

بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سات بھارتی ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی۔ ریاست بہار، مغربی بنگال، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجھستان اور جھاڑ کھنڈ میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈھونگ کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی کا انتخابات کا آخری مرحلہ 19مئی کو ہوگا

لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 72 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا تھا، چوتھے مرحلے میں بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال، مدھیا پردیش، اوڑیسا، بہار، جھارکھنڈ اور مقبوضہ کشمیر کے حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوئی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں