آخری ایک روزہ میچ  انگلینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا



لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ  میزبان ٹیم نے 54 رنز سے جیت کر سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گرین شارٹس مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکیں اور 46 اورز میں پوری ٹیم 297 کے اسکور پرآؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ لیڈز کے میدان میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے  تھیں۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی جبکہ پاکستان کو میزبان ٹیم سے ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکے اور وہ چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج سیریز کے آخری میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکے جبکہ بلے باز امام الحق زخمی ہونے کی وجہ سے میچ کا حصہ نہیں بن سکے اور ان کی جگہ عابد علی ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں سرفراز کی مبینہ غفلت انگلینڈ کیخلاف میچ میں شکست کی وجہ؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے 374 رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ڈھیر ہو گئی اور 12 رنز سے شکست کھائی۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی بلے باز بازوں کی جانب سے بہت اچھی کارکردگی دکھائی جا رہی ہے تاہم پاکستان اپنی باؤلنگ لائن کو بہتر کرنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہی محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وہ آج بھی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔


متعلقہ خبریں