برطانیہ: پانی میں تیرتے ڈریگن


کبھی ڈریگن کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو اب دیکھ لیں کیونکہ برطانیہ میں روایتی ڈریگن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ ریس بھی عام کشتیوں کی طرح کی ہی ایک ریس تھی لیکن فرق صرف یہ تھا کہ ان کشتیوں کی بناوٹ ڈریگن کی جیسی تھی جو انہیں منفرد بنا رہی تھی۔

مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے ریس میں بھرپور حصہ لیا اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے پوری جان لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے: برف کے آلاتِ موسیقی سے فن کا شاندار مظاہرہ

پانی میں تیرتی ہوئی کشتیاں دور سے بالکل ڈریگن معلوم ہورہی تھیں جس کی وجہ ان کا اگلہ حصہ تھے جسے ڈریگن کی طرح تیار کیا گیا تھا۔

یہ ریس برطانیہ میں ایک روایتی ریس کی حیثیت رکھتی ہے۔

گزشہ برس امریکا کے شہر نیویارک میں بھی اس منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا تھا یہ 28ویں سالانہ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ ریس تھی۔

اس میں امریکا سمیت مختلف ممالک کی ٹیموں  نے حصہ لیا تھا اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا تھا۔ اس منفرد نوعیت کی ریس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں