گیم آف تھرونز کی آخری جنگ، چند گھنٹوں بعد


ایچ بی او ٹیلی وژن کی تاریخ کی مقبول ترین سیریز گیم آف تھرونز کی آخری قسط پاکستانی وقت کے مطابق کل پیر کی صبح سات بج نشر ہو گی۔

آٹھ سیزنز پر مشتمل اس سیریز کی کہانی انتہائی دلچسپ موڑ پر پہنچ چکی ہے، قریبی ساتھیوں کی موت نے ڈریگن کوئن کو پاگل کر دیا ہے اور اس نے ویسٹروس کے عوام کو ڈریگن کے منہ سے نکلنے والی آگ میں بھون ڈالا ہے، ڈینیریس ٹارگیرئن کے اس روپ کو دیکھ کر کنگ آف دی نارتھ جان اسنو اور ڈریگن کوئن کا رائٹ ہینڈ ٹیرین لینسٹر بھی حیران ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اور بلاگز پر یہ بحث چھیڑ گئی ہے کہ اقتدار کے لئے پاگل ہونے والی ڈنیریس کیا تخت پر بیٹھ پائی گی؟ یا پھر جان اسنو، آریا اسٹارک یا ٹرین لینسٹر ڈریگن کوئن سے بغاوت کر کے اسے ہلاک کر دیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری

پانچویں قسط میں اپنی پسندیدہ ڈریگن کوئین کو پاگل ہوتے دیکھ کر مداح سخت مایوس ہوئے تھے اور انہوں نے اس قسط کو دوبارہ فلمانے کا مطالبہ کیا تھا جس کی آن لائن پٹیشن پر اب تک دس لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں۔

اس کے باوجود گیمز آف تھرونز کا آخری سیزن سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہے، صرف امریکہ میں اوسطاً تین کروڑ 28 لاکھ افراد اسے دیکھ رہے ہیں۔

خیال  رہے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز ‘ کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین اسپن آفس کی تیاری جاری ہے۔

یہ بات ناول ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ کے مصنف جارج آر آر مارٹن نے اپنے ایک بلاگ میں کہی ہے۔ گیم آف تھرونز بنیادی طور پر اسی ناول کی کہانی پر بنایا گیا ہے تاہم ٹیلی ویژن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز نامزدگیوں میں سب سے آگے

انہوں نے بتایا کہ ’دی لانگ نائٹ‘ نامی سیریز کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع ہو جائے گی جبکہ دیگر دو سیریز کے اسکرپٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے گیم آف تھرونز کے شائقین کو یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ پر جاری افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

خیال رہے کہ گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔ اس ڈرامے نے اب تک 47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔


متعلقہ خبریں