اہرام مصر کے قریب دھماکہ، 17 افراد زخمی

اہرام مصر کے قریب دھماکہ، 14 افراد زخمی

فوٹو: بی بی سی


قاہرہ: اہرام مصر کے قریب ایک میوزیم کے سامنے سیاحوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی سرکاری ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں سات افریقی سیاح اور 10 مصری باشندے شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ بس کے قریب ہوا جس میں جنوبی افریقہ کے سیاح سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سیاحوں کو معمولی زخم آئے اورانہیں اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں۔

مصر کے وزیر برائے سیاحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس میں 28 سیاح سوار تھے۔ دھماکے سے بس اور نزدیک کھڑی ایک کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن ماضی میں داعش اس قسم کی کارروائیوں کا اعتراف کرتی رہی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں  ویتنام سے تعلق رکھنے والے تین سیاح اور مقامی باشندے شامل تھے۔ دھماکے سے بس ڈرائیور سمیت 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فروری 2019 میں بھی قاہرہ کے ایک معروف سیاحتی مرکز میں ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں