مسجد مہابت خان مغلیہ طرز تعمیر کا اولین نمونہ


پشاور: لاہور کی تاریخی بادشاہی اور وزیر خان مساجد کے بعد پشاور میں تعمیر کی گئی مسجد مہابت خان مغلیہ طرز تعمیر کا اولین نمونہ ہے۔

شہر کے قدیم گنجان آباد علاقے میں واقع 23 ہزار فٹ پر محیط یہ مسجد مہابت خان مغلیہ دور میں بنائی گئی تھی۔ 1620 میں کابل کے گورنر مہابت خان نے اس کی تعمیر لاہور کی بادشاہی مسجد کی طرز پر کرائی تھی۔

یہ مسجد فن تعمیر کا شاہکار ہے، کاشی کاری، نقش کاری اور مرقع نگاری سے مزین دیدہ زیب درو دیوار کی حامل مسجد  کے صحن کے وسط میں ایک بڑا حوض اور وضوخانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جنوبی ایشیا کا واحد قدیم ترین زندہ شہر

نمازیوں کا کہنا ہے کہ یہاں عبادت کرنا روح کی تسکین کا باعث ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مسجد میں بنائے گئے گلکاری کے  دلکش نقوش   معدوم ہوگئے ہیں جبکہ اس کے درو دیوار بھی رفتہ رفتہ اپنی مضبوطی کھو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں