حکومت ہٹانے کیلیے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے، علی محمد خان



اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے اگر حکومت ہٹانی ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد صرف چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے اپوزیشن کے اتحاد کو رمضان کے پاک مہینے میں ناپاک الائنس قرار دے دیا۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ کے اینکر ثمرعباس نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پارٹی کے ایک رکن کو ایم ڈی پی ٹی وی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوموارسے شروع ہونے والے ایم ڈی پی ٹی وی کے انٹرویو کے لیے 15 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ثمرعباس کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات نے جمعرات کے روز وزارت اطلاعات میں ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کا نام لیکر کہا کہ انہوں نے احمد جواد کو ایم ڈی پی ٹی وی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو میرٹ کی بات کرتے تھے لگتا ہے فردوس عاشق اعوان نے عمران خان پر الزام ہی لگایا ہے ۔ اگر عمران خان نے ایسی بات نہیں کی توکیا فردوس عاشق اعوان سے غلط کام کے لیے وزیر اعظم کا نام استعمال کرنے پر جواب طلبی ہوگی۔


متعلقہ خبریں