آج موسم کہیں گرم اور شدید گرم، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان



محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان،کوئٹہ،قلات، مکران،ژوب ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج یعنی سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم کوئٹہ،ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور خشک رہا۔ تاہم پشاور،اسلام آباد ، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔پشاور میں تیز ہواکے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ۔

گزشتہ روز بارش اور تیز آندھی کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ پشاور ، سوات ، اٹک ، کامونکی ، مری ، منڈی شاہ جیونہ ،گجرات ، راولپنڈی اور دیگر کئی شہروں میں تیز آندھی اور ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

اتوار کے روز سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں  پشاور،پاراچنار میں 25،چراٹمیں 08، دیرزیریں 03، دیر بالا02،چترال، میرکھانی 03 اور دروش میں 02ملی میٹر ریکار کی گئی ۔

گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت اور بگروٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

آج ملک کےگرم ترین مقامات  میں جیکب آباد،روہڑی ،شہید بینظر آباد،بہاولنگر ،لاڑکانہ،موہنجوداڑو، میر پورخاص اورسکھر شامل تھے۔

آج روہڑی میں درجہ حرارت 43،شہید بینظر آباد،بہاولنگر ،لاڑکانہ،موہنجوداڑو، میر پورخاص اورسکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالا کنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع سکرنڈ، شہید بے نظیر آباد 43 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو، پڈعیدن، چھور اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں