پاکستان نے گزشتہ دس برس میں کتنے پی ایچ ڈی اسکالر پیدا کیے؟

سندھ: پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان نے گزشتہ دس برس میں کتنے پی ایچ ڈی اسکالر پیدا کیے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جسکا جواب جاننے کی خواہش  ہر اس پاکستانی کے دل میں ہوگی جو وطن عزیز میں 100فیصد شرح خواندگی کے خواب دل میں بسائے ہوئے ہے۔ اس اہم ترین سوال کا جواب پاکستان کے ایوان بالا(سینیٹ )کے توسط سے سامنے آگیاہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم اور فنی تربیت  کی طرف سے تیار  کردہ رپورٹ  ایوان بالایعنی سینیٹ میں جمع کرادی گئی ہے ۔

رپورٹ میں گزشتہ 10 سال کے دوران مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال میں 1 ہزار 767  طلباء اور 393 طالبات  نےاپنی ڈاکٹریٹ( پی ایچ ڈی)کی ڈگری  مکمل کی۔

وزارت تعلیم کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پاکستانی طلبہ میں انجینئرنگ ،ٹیکنالوجیز اور فزکس سائنسز میں ڈاکٹریٹ( پی ایچ ڈی) کا رجہان بڑھ رہاہے۔

سینیٹ میں جمع کرائی گئی وزارت تعلیم  کی دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 برس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں 882 طلبہ نے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

اسی طرح فزکس سائنسز کے شعبے میں 442 طلبہ  نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ بائیولوجیکل اینڈ سائنسز کے شعبے میں 285 طالبعلموں نے  پی ایچ ڈی کی ۔

ایکریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز کے شعبے میں 153 پی ایچ ڈیز مکمل کی گئیں۔

وزارت تعلیم کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز اور بزنس ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کا رجحان کم ہوا ہے ۔

گزشتہ دس سال میں آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کے شعبے میں  صرف 59 پی ایچ ڈیز مکمل کی گئیں۔ اسی طرح گزشتہ 10 سال میں بزنس ایجوکیشن میں بھی ڈاکٹریٹ کرنے کا رجحان نسبتا کم رہا، اس شعبے میں صرف  91 طلبہ نے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران  مجموعی طور پر 2 ہزار 160 طلبہ نے اپنی ڈاکٹریٹ ( پی ایچ ڈی) کی تعلیم مکمل کی۔

 

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ غیر ملکی جامعات میں ڈاکٹریٹ  کرنے والوں میں  طالبات کی نسبت طلباء کو زیادہ مواقع ملے ، یوں بیرون ملک ڈاکٹریٹ کرنے والوں میں طلباء کی تعداد زیادہ رہی ۔

غیر ملکی جامعات میں پنجاب اور وفاق سے 1 ہزار 19 طلبہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع ملا۔ غیر ملکی جامعات میں پی ایچ ڈیز مکمل کرنے والوں میں کے پی  دوسرے نمبر پررہا، 10 برس میں خیبر پختونخوا  کے 495 طلبہ نے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے جبکہ سندھ کے 494طلبہ کو غیرملکی اداروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کا موقع ملا۔

دس سال میں مقامی جامعات میں پی ایچ ڈیز مکمل کرنے والوں کی تعدادکو دیکھا جائے تو یہاں کل 11 ہزار 991 طلبہ نے پی ایچ ڈیز مکمل کی ہیں۔ مقامی جامعات میں 7997 طلباء اور 3994 طالبات نے اپنی ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کی ۔

پنجاب میں 4 ہزار 999 طلبہ نے پی ایچ  ڈی مکمل کی،اسلام آباد میں 3 ہزار 24 ، سندھ میں 2300اور کے پی میں 1545 پی  ایچ  ڈیز  مکمل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:ایچ ای سی نے 13 جامعات کو ایم فل، پی ایچ ڈی سے روک دیا

آزاد کشمیر میں 66، بلوچستان میں 54 اور جی بی میں 3 طلبہ  نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔


متعلقہ خبریں