اسٹاک مارکیٹ 83 پوائنٹس اضافہ پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی رہی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی 8 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 پزار 352 پوائنٹس تک گر گیا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ لگانے کے بجائے نکالنا شروع کر دیا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 433 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 733 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ’ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے تک جاسکتی ہے‘

کاروبار دوران اسٹاک مارکیٹ میں 132,056,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,682,196,058 بنتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ دار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔


متعلقہ خبریں