لاہور: گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کا اقدام چیلنج

lahore high court

لاہور: گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کمپنیاں مہنگے داموں گاڑیاں فروخت کرتی ہیں لیکن ان میں حفاظتی آلات نصب نہیں ہوتے ہیں۔

درخواست گزارکے مطابق گاڑیوں میں ائیر بیگ سمیت دیگر آلات نصب نہ ہونے سے ہونے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

درخواست گزار صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو حکم دیا جائے کہ وہ گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب کریں۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حفاظتی آلات کے بغیر گاڑیوں کے نئے ماڈل مارکیٹ میں لانے پرپابندی عائد کی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت شہروں میں 60 کلومیٹر کی رفتار سے زیادہ پر پابندی کرے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ لاہور سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ 18 سال سےکم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر سخت کاررائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں