اسمبلی:گاڑیوں میں ایئرسیفٹی بیگ نصب کرنے کی قرارداد جمع

اسمبلی:گاڑیوں میں ایئرسیفٹی بیگ نصب کرنے کی قرارداد جمع

لاہور: گاڑیوں میں ایئر سیفٹی بیگ نصب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ قرار داد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جمع کرائی گئی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکثر گاڑیوں میں سیفٹی ایئر بیگ نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں لوگوں کی اموات ہو جاتی ہیں۔

پنجاب اسملبی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیاں سیٹ بیلٹ کے ساتھ ایئر بیگ لازمی نصب کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویزبٹ نے اپنی جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو پابند کرے کہ وہ لازمی طور پرپر سیفٹی ایئر بیگ لگائیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے بھی گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب نہ کرنے کا اقدام کو چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں کمپنیاں مہنگے داموں گاڑیاں فروخت کرتی ہیں لیکن ان میں حفاظتی آلات نصب نہیں ہوتے ہیں۔

درخواست گزارکے مطابق گاڑیوں میں ائیر بیگ سمیت دیگر آلات نصب نہ ہونے سے ہونے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

درخواست گزار صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے عدالت عالیہ لاہور سے استدعا کی ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کو حکم دیا جائے کہ وہ گاڑیوں میں حفاظتی آلات نصب کریں۔


متعلقہ خبریں