قومی کرکٹ ٹیم نے 31 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم نے 31 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کر دیا

فوٹو: فائل


پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا ہی 31 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کر کے ایک روزہ میچوں میں مسلسل دسویں شکست اپنے نام کر لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلی گئی سیریز میں مسلسل 10 ایک روزہ میچوں میں شکست کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ یہ اعزاز پاکستان کرکٹ ٹیم 31 سال قبل عمران خان کی قیادت میں بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی پانچ ایک روزہ سیریز میں بڑا ہدف کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بدترین باؤلنگ ہی شکست کی وجہ بنی۔

مسلسل 10 ایک روزہ میچوں میں شکست کا سامنا پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ سے چند روز قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اعلان کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں اسپن کے سلطان یاسر شاہ نے 82سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا آخری میچ ہارا تھا جس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کا سامنا کر پڑا اور اب انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں شکست ہوئی۔ جس میں ایک میچ بارش کی نذر ہوا تو باقی کے 4 میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم عمران خان کی قیادت میں 1987 اور 1988 کے درمیان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 10 ایک روزہ میچوں میں شکست سے دو چار ہوئی تھی۔ جب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک، انگلینڈ کے خلاف 3 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 ایک روزہ میچوں میں ناکام ہوا تھا۔

2019 میں یہ اعزاز پاکستانی ٹیم کو سرفراز احمد کی قیادت میں حاصل ہوا ہے جبکہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا وزیر اعظم ہونا محض اتفاق ہی ہے۔


متعلقہ خبریں