آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سکیورٹی  کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔

چند ماہ قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں ان کا کہنا  تھا کہ دنیا کو علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھاکہ پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم عالمی امن اور استحام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں