مشیر قومی سلامتی کا عہدہ ختم کردیا گیا

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے قومی سلامتی کے مشیر( نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر) کا عہدہ ختم کردیا ہے اور اب  بھارت کے ساتھ قومی سلامتی کی سطح کے معاملات کے لیے دیگر سفارتی ذرائع(چینلز) کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی کے ساتھ 27 رکنی افسران کی ٹیم کام کر رہی تھی جس کو اب دیگر محکموں میں منتقل کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت ناصر جنجوعہ کے عہدے پر کوئی نئی تعیناتی کرنا نہیں چاہتی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا جو گزشتہ برس ن لیگ کی مدت حکومت ختم ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ ان کے بعد مشیر قومی سلامتی کا عہدہ خالی تھا۔

ناصر خان جنجوعہ کو 2015 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔  ناصر جنجوعہ سے قبل مذکورہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو کہ خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں