ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر جنید خان کا انوکھا احتجاج


فاسٹ بولر جنید خان نے ورلڈ اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر انوکھے انداز میں احتجاج منہ پر ٹیپ لگاکر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، سچ کڑوا ہوتا ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر جبکہ بلے باز آصف علی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہٹا کر باؤلنگ لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں جبکہ عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں