حکومت کا اہم فیصلہ، چاند دیکھنے کی مشکل آسان


اسلام آباد: ماہ رمضان کے آغاز اور اختتام پر چاند دیکھنے کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعات  کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قمری کیلنڈر 5 سال کے لئے تیار کیا گیاہے، 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ماہ رمضان میں ہی یہ کیلنڈر جاری کریں گے۔

فواد چوہدری نے اس  بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل  سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کیلنڈر بارے آگاہ کیا۔

وفاق وزیر نے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جانب سے مشاورت کے لئے مفتی منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی بنادی ہے، فواد چوہدری

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ وہ خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور یہ سمجھ سکیں کہ سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کسقدر آسان کام ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں