پی آئی اے میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ادارے میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ادارے کے اس فیصلے کا اطلاق  غیر معینہ مدت کیلئے ہر قسم کے تبادلوں اور تقرریوں پر ہوگا جبکہ ملازمین کے تبادلے و تقرریاں چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر( سی ایچ آر) کی منظوری سے مشروط کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے چار خراب طیارے اڑان بھرنے کے لیے تیار

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ ماضی میں پی آئی اے حکام کے احکامات کو نظرانداز کرنا ہے جبکہ گزشتہ سال 25 مئی کو جاری احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں ہو پا رہا تھا۔

تبادلوں و تقرریوں پر پابندی سے متعلق چیف ایچ آر کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پی آئی اے کے چیف کمرشل افسر بلال منیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بلال منیر شیخ پی آئی اے سے تنخواہ اور مراعات کی مد میں 16 لاکھ سے زائد رقم وصول کرتے تھے۔ انہیں 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پی آئی اے نے 80 سے زائد ائیر ہوسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں توسیع نہیں دی تھی اور گھر بھیج دیا تھا۔


متعلقہ خبریں