کراچی: ضلع شرقی اور جنوبی کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی: ضلع شرقی اور جنوبی کو پانی کی فراہمی متاثر

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے عملے کی غلطی سے پانی کی لائن ٹوٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔ وقوعے سے ضلع شرقی اور جنوبی  کے مکینوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ تار بچھا رہا تھا کہ معمولی سی غفلت سے پانی سپلائی کی لائن ٹوٹ گئی جس سے اطراف کی گلیاں بھی زیر آب آگئیں۔

پانی کی لائن ٹوٹنے سے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، کلفٹن، گزری، شیرشاہ، ناظم آباد اور  اولڈ  سٹی ایریا سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مرمتی کام کا آغاز کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ  بھی مرمتی کام کا جائزہ لینے پہنچے۔ لائن کی مرمت کے ساتھ  کسی حادثے سے بچنے کے لیے اقدامات بھی  کیے جا رہے ہیں۔

واٹر بورڈ عملے نے منگل کی شام تک لائن کی مرمت کا وقت دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق گرمیوں میں کراچی قلت آب کا شکار ہوجاتا ہے اور اس قسم کی غلطیاں قلت میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں