سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی، کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

سندھ: دہشت گردوں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کی منظوری

کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان سے کراچی آنے والی بس میں تلاشی کے دوران ایک سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔  دہشت گرد رمضان المبارک میں بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے جس بروقت ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فی جیکٹ3 سے4 کلووزنی ہے اور اسے فریج میں چھپایا گیا تھا۔ سہولت کار کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

خیال رہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے آج ہی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک اہم نیٹ ورک بھی پکڑا ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔

نیٹ ورک کا ہدف یونیورسٹیوں کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل تھی جن کو دہشت گردی اورعلیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ چیئرمین بی این ایف (حمید گروپ) عبدالحمید خان آف غذر کو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں پر لگایا گیا تھا۔

را کے اشاروں پر عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو خطوط کے ذریعے گلگت بلتستان اور دیگر جگہوں پر 6 مجوزہ ڈیموں کے لیے مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے سے روکنے کی کوششیں کیں۔


متعلقہ خبریں