اسٹاک مارکیٹ میں 191 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ 1010 پوائنٹس اضافہ پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کبھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا تو کبھی منفی زون میں۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 852 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا تاہم دوپہر ایک بجے کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران جہاں 100 انڈیکس میں 24 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا وہیں 140 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

یہ بھی پڑھیں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 127,620,510 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,945,654,631 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 8 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باعث سرمایہ دار انتہائی محتاط ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے مارکیٹ سے اپنا سرمایہ بھی نکالنا شروع کر دیا ہے۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 پزار 352 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔


متعلقہ خبریں