خیبرپختونخوا حکومت کا 33 ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد کرنے کا اعلان

کچھ کی خواہش ہے پارٹی چھوڑ دوں،انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، عاطف خان

خیبرپختونخوا حکومت نے 33 ویں نیشنل گیمز رواں سال منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل وسیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز رواں سال 21 اکتوبر سے شروع ہونگےاور اس مقصد کے لیے 17کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے۔

صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ 33ویں نیشنل گیمز میں ملک بھر سےلگ بھگ  دس ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے بھارت  اور افغانستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے بھی کھلاڑیوں کی شرکت کی دعوت دیں۔

صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے حالات پرامن اور لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

عاطف خان کے مطابق نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وزیراعظم اور صدر پاکستان شریک ہونگے۔

یادرہے رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں بہترویں پنجاب گیمز 2019 میں 30 مختلف کھیلوں کے ایک سو اٹھاون مقابلے ہوئے۔ ان  مقابلوں میں مردوں  کی  اکیس،   خواتین  کی سات اور اسپیشل چلڈرن کی دو گیمز بھی شامل تھیں۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی  نے گیمز کو نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے  یہ نوید بھی سنائی ہے کہبہترین کارکردگی دکھانے والے  پلئیرز کو  اولمپکس  میں  شمولیت کا  موقع بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب گیمز2019:ایتھلیٹس ننگے پائوں ریس لگانے پر مجبور

پنجاب گیمز تین سے چھ اپریل تک لاہور میں منعقد ہوئیں۔ پنجاب گیمز میں پچاس سے زائد خواجہ سرا بھی تین مختلف کٹیگریز میں ایک دوسرے کے  مدمقابل آئے۔


متعلقہ خبریں