ٹیم میں واپسی کے اعلان پر بوکھلا گیا تھا، وہاب ریاض


لاہور: پاکستان کے  لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہاہے کہ اچانک دوسال بعد ٹیم میں واپسی کے اعلان پر وہ بوکھلاگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیم میں دوبارہ شمولیت پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہےکیونکہ وہ بے حد افسردہ ہوگئے تھے۔

وہاب ریا ض کے مطابق وہ ٹیم سے باہر رہے توانہیں ڈپریشن اور شدید مایوسی تھی۔مگر انہوں نےامید نہیں چھوڑی تھی، اسی لیے انہیں صبر کا پھل مل گیاہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ  مکی آرتھر نے جو بھی کہا وہ پرانی باتیں ہیں،کوچ کی باتوں کو میں غلط ثابت کرکے دکھاؤں گا،ورلڈ کپ میں ملنے والے موقعے میں  میں خود کو  ثابت کروں گا۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ انکے سفارشی ہونے کی بات میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیلی فون پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں انگلینڈ جاناہے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ  انگلینڈ کی سرزمین پر کم میچز کھیلے ہیں۔  انہوں نے بالر کے طور پر کام کیا ہے اورانکی بالنگ میچور ہوگئی ہے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بالر نے کہا کہ بالنگ کوچ اور ٹیم مینیجمنٹ نے پلان دیا ہے،آخری بالوں پر یارکر بہت  ضروری ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو سال ٹیم سے باہر رہنے کی تکلیف وہ  بیان نہیں کرسکتے۔ انضام الحق کو احساس ہوا کہ مجھے ٹیم میں واپس آنا چاہیے،اس لیے واپس آگیاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ انکے والد کی خواہش تھی کہ میں ورلڈ کپ ضرور کھیلوں،میرے مرحوم والد کا خواب پورا ہونے جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم سے باہر رہنے پر صرف ورلڈ کپ کے خواب آتے تھے،مجھے خواب میں آتا تھا کہ مجھے انضمام الحق اور مکی آرتھر کی کال آئی ہے۔

وہاب ریاض نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ  پاکستان کے لیے ہرممکن بہتر کھیل پیش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے:محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز میں بہت اچھا کھیلی ہے،ون ڈے میں  فیلڈنگ ہماری کمزوری رہی ہے۔

فاسٹ بالر وہاب ریاض کے بقول انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہم وائٹ واش ہوئے ہیں، بالنگ میں تھوڑی جگہوں پر ہماری کمزوری رہی،اسی طرح فیلڈنگ بھی بہتر نہ تھی، بہت سے کیچز پکڑے جاسکتے تھے جو نہیں پکڑے گئے۔


متعلقہ خبریں