شوال کا چاند دیکھنے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس مقصد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چار رکنی کمیٹی میں چئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ شامل ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چاررکنی کمیٹی 29 رمضان المبارک بمطابق چار جون 2019 کی شام شوال کا چاند دیکھے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چار جون کے دن ہی پاکستان میں قائم تمام زونل کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔

ہم نیوز نے ایک دن قبل ہی خبردی تھی کہ ماہ رمضان کے آغاز اور اختتام پر چاند دیکھنے کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ قمری کیلنڈر پانچ سال کے لئے تیار کیا گیاہے اور پانچ سال مکمل ہونے کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے ائی تھی کہ وہ تیار کردہ قمری کلینڈر ماہ رمضان میں ہی جاری کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں